لدھیانہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی یکطرفہ جیت ،بی جے پی اتحاد کو شکست

لدھیانہ: پنجاب کے لدھیانہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس نے یکطرفہ جیت حاصل کرتے ہوئے 95 سیٹوں میں سے 62 پرکامیابی حاصل کی۔دوسرے مقام پر شرومنی اکالی دل ہے جس نے 11 سیٹیں حاصل کیں۔ بی جے پی کو 10سیٹوں کے ساتھ تیسرا مقام ملا۔
اس فتح کے بعد کانگریس کارکنان میں جشن کا ماحول ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ ٹوئٹ کر کے ریاستی کانگریس کارکنان کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
بتاد یں کہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کو شکست دینے کے لیے بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے مل کر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود کانگریس نے سیٹوں کے بڑے فرق سے جیت حاصل کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی بھی اس انتخاب میں قسمت آزما رہی تھی اور ایک نئی پارٹی ’لوک انصاف پارٹی‘ بھی میدان میں تھی۔ لیکن عام آدمی پارٹی کو محض ایک سیٹ حاصل ہوئی۔
لوک انصاف پارٹی کو بھی 7 سیٹوںپر فتح ملی۔ بقیہ 4 سیٹوں پر آزاد امیدوار نے قبضہ جمالیا۔

Title: ludhiana mc election result congress sweeps polls wins on 62 wards bjp sad on 21 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply