پنجاب کے لدھیانہ ضلع میں گیس سلنڈر دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3ہو گئی

لدھیانہ: پولس کے مطابق مزید دو افراد کے دم توڑ دینے سے غیاث پور علاقہ کے ایک مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر3ہو گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے سانحہ کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے۔یہ گیس سلنڈر غیاث پورا علاقہ کی سمراٹ کالونی میں ہوا تھا جس میں ایک خاتون ہلاک اور34دیگر زخمی ہو گئے تھے۔40سالہ سنیتا رانی جو اشوک یادو نام کے مکان مالک کی بیوی تھی100فیصد جل جانے کے باعث جمعرات کی شام میں ہی چل بسی تھی ۔رات دیر گئے اس کا 13سالہ بیٹا راج بھی اسی اسپتال مین زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔پڑوسن ششی بھی جو80فیصد جل گئی تھی،گورو تیغ بہادر اسپتال میں چل بسی۔اسسٹنٹ کمشنر آف پولس دھرم پال نے کہا کہ اس حادثہ میں34افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔جس علاقہ میںیہ سلنڈر دھماکہ ہوا وہاں غیر ریاستی مزدور رہائش پذیر تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ludhiana cylinder blast toll mounts to three punjab cm amarinder orders inquiry in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply