لیفٹننٹ جنرل راوت نے نئے نائب فوجی سربراہ کے طور پر چارج لے لیا

نئی دہلی:(یو این آئی) لیفٹننٹ جنرل بپن راوت نے آج فوجی نائب سربراہ لیفٹننٹ جنرل ایم ایم ایس رائے کی سبکدوشی کے بعد فوج کے نئے نائب سربراہ کا عہدہ باقاعدہ سنبھال لیا۔
لیفٹننٹ جنرل راوت کو عہدہ سنبھالنے پر یہاں ساؤتھ بلاک کے لان میں ’گارڈ آف آنر‘ دیا گیا۔ وہ اس سے پہلے فوج کی جنوبی کمان کے سربراہ تھے۔ انہوں نے مشرقی سیکٹر میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر پیدل بٹالین اور وادی کشمیر میں پیدل ڈویژن کی کمان بھی سنبھالی تھی۔
انہوں نے انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون اور آرمی وار کالج مہو میں انسٹرکٹر کے بھی فرائض انجام دیے۔لیفٹننٹ جنرل راوت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ملٹری آپریشن اور فوجی ہیڈ کوارٹر میں ملٹری سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lt gen bipin rawat is new vice chief of indian army in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply