سعودی عرب، بنگلہ دیش، ترکی، افغانستان اور فرانس میں دہشت گردانہ حملوں کی لوک سبھا نے مذمت کی

نئی دہلی: لوک سبھا نے فرانس، بنگلہ دیش، ترکی اور سعودی عرب میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس عالمی چیلنج سے نمٹنے میں ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون بہم پہنچائے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد فرانس کے نیس، سعودی عرب کے جدہ مدینہ کے مقدس شہر قطیف، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ، افغانستان کے کابل اور ترکی کے استنبول شہر میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں ایوان کے جذبات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایوان ان بزدلانہ کارروائیوں کی ہم آہنگی سے سخت مذمت اور ان واقعات میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کرتا ہے ۔
لوک سبھااسپیکر نے اس موقع پر جموں کشمیر کے پمپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے آٹھ جوانوں، بہار میں حالیہ ماؤنوازوں کے حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف کے دس کمانڈو ں اور مہاراشٹر کے پلگاوں میں فوجی اسلحہ خانہ میں آگ لگنے کے حادثے میں مارے گئے 17 لوگوں کے تئیں بھی ایوان کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ایوان کی جانب سے اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے سبھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ls condemns terrorists attacks in france dhaka turkey saudi arabia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply