حزب اختلاف کے غل غپاڑے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی پھر دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی:کسانوں سے متعلق مسائل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی کیرل یونٹ کے رہنما پر عائدبدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے مطالبے کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے آج لوک سبھا میں زبردست شور و غل کیا جس کے باعث ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ وقفہ سوال میں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے اسپیکر سمترا مہاجن کو دو بار ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی تھی۔ بارہ بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی تیسری بار شروع ہوئی اپوزیشن پارٹیوں کے رکن کسانوں کے معاملے پر ’وزیر اعظم جواب دو‘کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔ جب ا سپیکر کی لاکھ کوششوں کے باوجود اپوزیشن نے غل غپاڑہ بند نہیں کیات بلکہ اور زیادہ شروع کر دیا توو انہوں نے ایوان کی کارروائی جمعہ تک ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے وقفہ سوال شروع ہوتے ہی کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، راشٹریہ جنتا دل اور ترنمول کانگریس کے ارکان نے مختلف مسائل پر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔
کانگریس کے کچھ اراکین جہاں کسانوں سے منسلک مسائل پر ہنگامہ کر رہے تھے، وہیں کچھ رکن بی جے پی کی کیرل یونٹ کے ایک رہنما کی طرف سے رشوت لینے کے الزامات کے سلسلے میں نعرے بازی کر رہے تھے۔اسپیکر نے ہنگامے کے درمیان وقفہ سوال شروع کیا، لیکن ہنگامہ نہ رکنے پر انہوں نے ایوان کی کارروائی 17 منٹ کے لئے ملتوی کر دی۔ جب ساڑھے گیارہ بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ پھر جاری رہا۔ وہ اسپیکر کی نشست کے پاس آکر نعرے بازی کرنے لگے۔
اسپیکر نے ایک بار پھر ہنگامے کے درمیان ہی وقفہ سوال جاری رکھنے کی کوشش کی، لیکن 12 منٹ کی کارروائی کے بعد انہوں نے ایک بار پھر ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے وزیر پارلیمانی امور اننت کمار نے کہا کہ اپوزیشن کا کسانوں کے مسائل پر گریہ و زاری کرنا مگرمچھ کے آنسو جیسا ہے کیونکہ کل ہی رات ساڑھے دس بجے تک ایوان میں کسانوں کے معاملے پر بات ہوئی لیکن کانگریس کے صرف دو رکن ایوان میں موجود تھے۔ وہ بھی تھوڑی دیر بعد ہی واک آو¿ٹ کر گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ بی جے پی کے رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کو میڈیکل کونسل آف انڈیا(ایم سی ا?ئی) سے منظوری دلانے کے نام پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی رشوت لی۔ خبروں کے مطابق ملزم لیڈر نے پارٹی کی اندرونی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیسے لینے کی بات قبول کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ls adjourned for the day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply