مودی حکومت کے دوران وزیراعظم اجول یوجنا کے تحت 25 لاکھ سے زیادہ ایل پی جی کنکشن دیئے گئے

نئی دہلی: وزیراعظم اجولا یوجنا کے تحت آج تک بی پی ایل کنبوں کی خواتین کو 25.44 لاکھ ایل پی جی کنکشن دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ذریعہ یکم مئی 2016 کو بلیا میں شروع کی گئی یہ اسکیم فی الحال 24 ریاستوں کے 553 اضلاع میں چل رہی ہے۔
اسکیم کے تحت آئندہ 3 برسوں کے اندر 1600 روپے کے عوض پانچ کروڑ بی پی ایل کنبوں کو ایل پی جی کنکشن دستیاب کرایا جائے گا۔ بی پی ایل کنبوں کی نشاندہی سماجی- اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری کے اعدادوشمار کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
اس یوجنا کی سرکاری ویب سائٹ www.pmujjwalayojana.com پر اسکیم کی تفصیلات اور متعلقہ استفادہ کنندہ کے ذریعہ پر کئے جانے والا فورم دستیاب ہے۔
پیٹرولیم او قدرتی گیس کی وزارت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ وزیراعظم اجولا یوجنا سے متعلق انٹرنیٹ پر کئی جعلی اور گمراہ کن ویب سائٹس بنائی گئی ہیں۔
عوام و دیگر متعلقین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس اسکیم کے بارے میں کسی طرح کی معلومات کے لئے صرف سرکاری ویب سائٹ سے ہی رجوع کریں۔ کسی طرح کے شبہ میں پڑنے پر یا کسی بھی طرح کی وضاحت کے لئے ٹول فری نمبر 18002666696 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lpg connections under pradhan mantri ujjwala yojana given to 25 lacs poor families in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply