بنگال میں رسوئی گیس سلنڈر دھماکہ میں کنبہ کے تین افراد ہلاک

کولکاتا:مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں ایک ایل جی پی گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک ہوگئے۔اس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یہ واقعہ الو بیڑیا پولس اسٹیشن کے تحت گل کاچھی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے کھانا بنانے والی گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس میں تین افرادبشمول تین سالہ ایک بچے کی موت ہوگئی۔
مرنیوالوں کی شناخت موسمی گھوش ،ایک تین سالہ بچہ ایان اور گائتریی گھوش کے طور پر ہوئی ہے۔گائتری دیوی بچے کی دادی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lpg blast kills 3 of a family in howra distt bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply