اترپردیش کے سنت کبیرنگر ضلع کے خلیل آباد میں ریلوے لائن پر بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

سنت کبیرنگر: اترپردیش میں سنت کبیرنگر ضلع کے خلیل آباد میںریلوے ٹریک پر آج بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ خلیل آباد اسٹیشن کے مخلص پور۔ترپاٹھی مارکیٹ کے درمیان ریلوے کراسنگ کے ٹریک نمبر ایک پر صبح کوڑا چننے والے راجو تھاپا نامی نیپالی نوجوان کو برساتی میں لپٹے چار بم ملے۔وہ ان میں سے ایک کو کھول کر دیکھ رہا تھا کہ اس کے ہاتھ میں ہی دھماکہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اس کے ہاتھ کے چیتھڑے اڑ گئے۔ راجو شہر میں رہ کر کباڑ بیچ کر اور بھیک مانگ کر اپنا پیٹ بھرتا ہے۔
زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں اس کی سنگین حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے اسے گورکھپور میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ ٹریک پر بم دھماکے کی اطلاع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیرالال، ریلوے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچے۔ برساتی میں لپیٹے گئے تین دیگر بم کو ڈفیوز کرنے کے لئے بم ڈسپوزل دستہ بلایا گیا ہے۔
سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی)، ریلوے سکیورٹی فورس (آر پی ایف) سمیت پولس نے پورے ریلوے ٹریک پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت فی الحال روک دی گئی ہے۔ ریلوے ٹریک پر بم کس ارادے سے رکھا گیا تھا یا کس نے رکھا تھا اس کا ابھی تک سرغ نہیں لگ سکا ہے ۔ مسٹر ہیرالال نے بتایا کہ ریلوے لائن پر بم ملنا سنگین معاملہ ہے۔ معاملے کی چھان بین کے بعد ہی اس بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Low intensity explosion near railway track in sant kabir nagar up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply