بہار کے ضلع کیمور میں عاشق جوڑے کا اقدام خود کشی، لڑکی ہلاک ،لڑکے کی حالت نازک

بھبھوا: بہار میں کیمور ضلع کے بھبھوا شہر تھانہ علاقے میں ایک عاشق جوڑے نے زہر کھا لیا جس سے لڑکی کی موت ہو گئی جبکہ نوجوان کی صورت حال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر 18 کے رہائشی 22سالہ ر راجن کمار جیسوال کا پڑوس کی 20سالہ رنکو کماری کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔
راجن اور رنکو کے اہل خانہ کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے اس پر سخت اعتراض کیا اور دونوں کو ایک دوسرے سے ملنے و بات کرنے سے منع کر دیا۔ جس سے ناراض دونوں نے کل دیر شام زہر کھا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عاشق جوڑے کو فورا بھبھوا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کل رات رنکو کی موت ہو گئی۔ راجن کی حالت سنگین ہے اور ا سے بہتر علاج کے لئے وارانسی بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lovers commit suicide in biha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply