میں محفوظ ہوں مگر ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے،ٹرین سے لاپتہ بینک منیجرکی بیوی کا باپ کو فون

پٹنہ: یہاں کے راجندر نگر ٹرمنل سے اپنے شوہر کے ، جو اترپردیش کے دارالخلافہ لکھنؤ میں بینک منیجر ہے، کیپٹل ایکسپریس سے جلپائی گوڑی جاتے وقت اچانک ٹرین سے غائب ہوجانے والی26سالہ سمیتا نے اپنے والد کو فون کر کے بتایا کہ وہ محفوظ ہے اور پولس کو اس کی تلاش کے لیے مزید تفتیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
کٹیہار کے پولس سپرنٹنڈنٹ اوما شنکر پرساد نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ اس عورت نے بدھ کو اپنے والد کو فون کیا کہ وہ بخیر و عافیت ہے اور محفوظ مقام پر مقیم ہے۔
اس عورت نے اپنے باپ سے یہ بھی کہا کہ وہ واپس نہیں آنا چاہتی اور دھمکی دی کہ اگر پولس نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی تو وہ کچھ کر بیٹھے گی۔اس نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی بتا دے گی کہ وہ کہاں مقیم ہے۔پولس کو شک ہے کہ یہ معاشقہ کا معاملہہو سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: lost and safe drama in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply