بڑے نوٹ جمع کرانے کے لئے بینکوں و ڈاک گھروں کے باہر دوسرے دن بھی لمبی قطاریں

نئی دہلی: حکومت کے ذریعہ بند کردئے گئے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو جمع کرانے کے لئے دوسرے دن بھی آج بینکوں کے کھلنے سے پہلے ہی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے باہر لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھی گئی۔دیگر مقامات پر دیگر بینکوں کے مقابلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں پر زیادہ لمبی قطاریں نظر آئیں۔
ڈاک خانوں پر بھی لوگ علی الصباح سے ہیجمع ہو گئے۔ مرکزی حکومت نے آٹھ نومبر کی درمیانی شب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لئے کئی طرح کے اقدامات کا اعلان کیا تھا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت ایک ہزار روپے کا نوٹ فی الحال مکمل طور پر بند کر رہی ہے جبکہ پانچ سو کا نیا نوٹ چلن میں آئے گا اور دو ہزار روپے کا نوٹ بھی پہلی بار شروع کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Long serpentine queues outside banks in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply