تعطیلات ختم ہوتے ہی تلنگانہ اور آندھر پردیش میں بینکوں کے باہر پھر طویل قطاریں

حیدرآباد :تین دن کی تعطیلات کے بعد بینکس کے کھلنے پرایک مرتبہ پھر لوگوں کی طویل قطاریں بینکوں کے باہر دیکھی گئیں تاکہ روزمرہ کی ضروری اشیا کی خریداری کے لئے درکار رقم نکالی جاسکے۔
بینکوں کی جانب سے جزوی رقم نکالنے کے لئے بھی عوام کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔طویل قطاروں میں لگے رہنا ان کے لئے معمول بن گیا ہے۔
ہفتہ ، اتوار اور پیر کو دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر بینکوں کی تعطیل تھی اور آج ہی بینک کھولے گئے ہیں جس کے بعد نقدی نہ ہونے سے پریشان لوگوں بالخصوص غریبوں اور مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی آج صبح ہی سے طویل قطاریں دیکھی گئیں۔
چھوٹے دکاندار،سبزی فروش ،سڑک کے کنارے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں پر نوٹوں کی منسوخی کا کافی اثر پڑا ہے اور گزشتہ تین دن سے بینکوں کو تعطیل نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Long queues continue at banks in tilangana and andhra pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply