حیدر آباد میں بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر مسلسل 16ویںروز بھی لمبی قطاریں

حیدرآباد:دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مسلسل 16ویں دن بھی پرانے نوٹوں کے تبادلے اور نقدی کے لئے بینکوں کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم کے قریب بھی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ میناروں کے شہر حیدرآباد میں 80فیصد اے ٹی ایم چالو حالت میں نہیں ہیں اور کم و بیش تمام اے ٹی ایم کے باہر” نقدی نہیں“ کی تختی آویزاں کر دی گئی ہے۔
جس سے لوگوں کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال پرعام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کئی شادیاں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔طبی خدمات بھی متاثر ہیں۔ اناج منڈیاںبند ہیں اور بازاروں اور سبزی کی دکانوں پر عوام کو چھوٹے نوٹوں کے لیے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Long queues continue at banks an atms in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply