دو روز کی تعطیل کے بعد تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بینکوں کے باہر طویل قطاریں،مشکلات جوں کی توں

حیدرآباد :دو دن کی چھٹی کے بعد بینکس دوبارہ کھلنے پر نقدی نہ ہونے سے پریشان عوام کی طویل قطاریں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اے ٹی ایمس اور بینکس کے باہر دیکھی گئیں۔ نوٹوں کی منسوخی کے اعلان کے 20ویں دن بھی عوام کی مشکلات میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
حکومت کے اس ا قدام سے لوگوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے جن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس قدم سے ان کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ ضروری اشیا کی خریداری کے لیے ان کے پاس رقم نہیں ہے اوربالخصوص اسپتالوں کے بلز کی ادائیگی کے لئے رقم کا انتظام نہ ہوپانے پر ان کو کافی مشکل صورتحال کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔کیونکہ اے ٹی ایمز میں 100روپے کے نوٹ نہیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Long queues at banks in tilangana and ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply