انا ہزارے جنوری سے دہلی میں پھر لوک پال تحریک چلائیںگے

رالیگن سدھی:(یواین آئی)مشہور سماجی کارکن انا ہزارے نے لوک پال قانون کی عمل آوری کے حوالے سے حکومت کی بے حسی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وزیراعظم نریندر مودی کے بدعنوانی سے پاک ہندوستان کے عہد سے بھروسہ اٹھ گیا ہے اور وہ اگلے سال جنوری/فروری میں دہلی میں مظاہرے کا آغاز کریں گے۔
مسٹر ہزارے نے یہاں جاری ایک ریلیز میں حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا،کہ”حکومت یا وزیراعظم ہی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے لگیں تو اس ملک اور سماج کا کیا مستقبل ہوگا؟“انہوں نے کہا کہ”لوک پال،لوک آیکت جیسے قانون فوراً عمل میں لائے جائیں،جو عوام کو جلد از جلد کفایتی انصاف دے سکیں،حکومت-
انتظامیہ میں بڑھتی بدعنوانی کو قابو میں لائیں،بڑھتی بے ضابطگیوں اور من مانی پر پابندی لگا سکیں،صاف شفاف انتظامیہ کی تشکیل ہو اور حکومت اور انتظامیہ کی عوام کے تئیں جواب دہی طے ہو۔“ انہوں نے کہا کہ عوام اس ملک کی مالک ہے۔
حکومت و انتظامیہ میں بیٹھے سبھی لوگ عوام کے ملازم ہیں۔اس لئے انتظامی نظام جمہوری ہو اور لوگوں کے کام میں حکومت کا تعاون ہو۔یہ تبدیلی لانے کی طاقت لوک پال اور لوک آیکت قانون میں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lokpal stir from january anna hazare in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply