مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد داخل، جمعہ کو لوک سبھا میں اور دوشنبہ کو راجیہ سبھا میں بحث ہوگی

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی:حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے داخل کی گئی تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا میں جمعہ کو بحث ہو گی ۔جبکہ راجیہ سبھا میں اس پر بحث ہفتہ کو کرائی جائے گی۔
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے خلا ف تحریک عدم اعتماد نوٹس منظور کر لیا، یہ نوٹس تیلگو دیشم پارٹی نے پیش کیا تھا۔2014میں برسر اقتدار آنے والی بی جے پی کی280سیٹیں تھیں۔
اور ضمنی انتخابات میں تسلسل سے ہارنے کے باوجود پارٹی کا بھلے ہی معمولی ہی سہی لیکن اکثریت حاصل ہے اور اسے تحریک عدم اعتماد کو شکست دینے کے لیے این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گا۔
کیونکہ543سیٹوںکی لوک سبھا میں اس وقت چار سیٹیں خالی ہیں جس کے باعث اکثریت کے لیے270سیٹوں کی ضرورت ہے اور اسپیکر سمیت بی جے پی کی272سیٹیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بی جے پی حد درجہ پر اعتماد ہے کہ تحریک گر جائے گی۔مجموعی طور پر این ڈی اے کی313سیٹیں ہیں۔