لوک سبھا میں ای احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی: لوک سبھا نے آج بجٹ ممبر پارلیمنٹ ای احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے ای احمد کی وفات کی اطلاع دی اور اپنا تعزیتی پیغام پڑھا۔ اس کے بعد ایوان نے دو منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں اسپیکرنے کہاکہ وہ ایوان کے جذبات کو سمجھتی ہیں اور وہ مسٹر احمد کے احترام میں ایوان کی کارروائی آج ملتوی کردیتیں لیکن بجٹ ایک آئینی ذمہ داری ہے اور اسے پیش کرنے کی تاریخ پہلے سے طے ہے اس لئے اسے پیش کیا جائے گا اور ان کے احترام میں ایوان کی کارروائی کل ملتوی رہے گی۔ ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ مسٹر احمد کل صدر کے خطبہ کے دوران علیل تھے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ڈیوٹی پر تھے۔
مسٹر احمد کیرل کے اہم رہنما تھے اور تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک وہ عوامی زندگی سے وابستہ رہے۔ اسکے مد نظر ان کے احترام میں آج کی کارروائی ملتوی کرکے بجٹ کل پیش کیا جانا چاہئے تھا لیکن اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا نام بجٹ پیش کرنے کے لئے پکارا۔ اس دوران اپوزیشن اراکین نے شو ر شرابہ کیا لیکن بعد میں پرسکون ہوگئے۔

Title: lok sabha speaker sumitra mahajan pays tribute to e ahmed in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply