مرحومین کے سوگ میںلوک سبھا کی کارروائی جمعرات تک کے لئے ملتوی

مرحومین کے سوگ میںلوک سبھا کی کارروائی جمعرات تک کے لئے ملتوی
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے روز لوک سبھا کی کارروائی ایوان کی موجودہ رکن رینوکا سنہا کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد ان کی یاد میں آج دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
قومی گیت کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے موجودہ رکن رینوکا سنہا اور چھ سابق ارکان کے انتقال کی اطلاع دی۔ ایوان نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے رخصت ہونے والے ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد ان کی یاد میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ محترمہ سمترا مہاجن نے کہا کہ محترمہ رینوکا سنہا مغربی بنگال میں کوچ بہار پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا کی رکن تھیں۔
پارلیمنٹ کی سائنس، ٹیکنالوجی اور جنگلات سے متعلق کمیٹیوں کی رکن رہیں۔محترمہ رینوکا سنہا کا انتقال گزشتہ 17 اگست کو 67 سال کی عمر میں ہوا۔