وزیر اعظم کے جواب کے بعد شکریہ کی تحریک لوک سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور

نئی دہلی: لوک سبھا میں اراکین نے صدر پرنب مکھرجی کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کو آج صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا۔ صدر نے گزشتہ 31 جنوری کو بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کیاتھا۔ ان کے اس خطاب پر وزیر ثقافت مہیش شرما نے 3 فروری کو ایوان میں شکریہ کی تحریک پیش کی تھی جس میں اس خطاب کے لئے ان کا شکریہ ادا کیاگیاتھا۔
شکریہ کی تحریک پر ایوان میں تقریباً 9 گھنٹے بحث ہوئی جس کا آج وزیر اعظم نریندر مودی نے جواب دیا۔کانگریس نے تحریک شکریہ، پیش کرنے والے مرکزی وزیر مہیش شرما کی غیر حاضری کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ اس کے بعد ایوان نے شکریہ کی تحریک کو کانگریس اور کمیونسٹ پارٹیوں کے واک آؤٹ کرجانے کے بعد صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lok sabha passes motion of thanks on presidents address in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply