کرنسی تنسیخ معاملہ پر لگاتار16ویں دن بھی لوک سبھا کی کارروائی درہم برہم

نئی دہلی: ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بندکرنے کے فیصلہ سے پریشانیوں کے مسئلے پر لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ آج مسلسل16 ویں دن بھی جاری رہا جس کی وجہ سے دو بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ دو مرتبہ کے التوا کے بعد کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے بی جے پی کےکیریٹ سومیا کو ایوان کے ایک رکن بھگونت مان سے متعلق رپورٹ ٹیبل پر رکھنے کی اجازت دی۔ مسٹر بھگونت مان کی طرف سے بنائے گئے پارلیمنٹ ہاو¿س کے احاطے کے ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کو پارلیمنٹ کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی جانچ کا کام مسٹر سومیا کی صدارت والی کمیٹی کو سونپا گیا تھا۔ ہنگامے کے درمیان اسپیکر نے ارکان سے کہا کہ اگر وہ نوٹ بند کرنے کے فیصلہ پربحث کرانا چاہتے ہیں تو وہ اس کے لئے تیار ہیں لیکن ارکان نے ان کی نہیں سنی اور نعرے بازی کرتے رہے۔ جس پر اسپیکرنے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lok sabha disrupted for 16th consecutive day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply