لوک سبھا میں آندھر پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا معاملہ زور شور سے اٹھا، کارروائی دو بار ملتوی

نئی دہلی: آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو منوانے کے لیے تیلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی 15-15 منٹ کے لئے دو بار ملتوی کرنا پڑی۔
لوک سبھا میں کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے کی مانگ کے سلسلے میں نعرے بازی شروع کردی۔ وائی ایس آر کانگریس کے اراکینسفید رنگ اور ٹی ڈی پی کے ا رکین پیلے رنگ کے پوسٹر لہرا رہے تھے۔
نعرے بازی کے درمیان اسپیکر سمترا مہاجن نے انہیں وقفہ صفر میں معاملہ اٹھانے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنی جگہ پر بیٹھنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے نعرے بازی جاری رکھی۔
بار باری درخواست کرنے کا کوئی اثر نہ پاکر اسپیکر نے سوا بارہ بجے کاروائی ملتوی کر دی پھر اس کےبعد جیسے ہی ساڑھے بارہ بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی ڈپٹی اسپیکر ایم تھبی دورائی نے اس وقت کارروائی دوبارہ 15 منٹ کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
جب دونوں پارٹیوں کے اراکین نے پھر پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے جمع ہوکر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ میں نعرے بازی شروع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lok sabha adjourned twice over andhra pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply