مرحوم اراکین پارلیماں کو خراج عقیدت پیش کرنے بعد لوک سبھا کارروائی سوموار تک کے لیے ملتوی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جمعہ کو شروع ہوا لیکن انتقال کرجانے والے اراکین پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد 18دسمبر تک لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی لوک سبھا کے نو منتخب رکن سنیل جاکھڑ نے حلف لیا۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کو تین موجودہ اور سات سابق اراکین پارلیمنٹ کے انتقال کی اطلاع دی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس سے قبل نو منتخب رکن سنیل کمار جاکھڑ نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا تھا۔سنیل جاکھڑ لوک سبھا کے سابق اسپیکر بلرام جاکھڑ کے بیٹے ہیں اور پنجاب کی گورداسپور سیٹ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
یہ سیٹ بی جے پی رکن پارلیماں ونود کھنہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔اسپیکر نے ایوان کو سینیئر ایڈمنسٹریٹیو افسر سنہہ لتا سریواستو کو لوک سبھا کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ لوک سبھا کی پہلی جنرل سکریٹری ہیں ۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کابینہ میں شامل نئے وزیروںکا بھی تعارف کرایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: lok sabha adjourned till 18th december in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply