کانگریسی ممبران کی معطلی واپس لینے کے مطالبہ پر اپوزیشن کے غلغپاڑ کے بعد لوک سبھا ملتوی

نئی دہلی:کانگریس کے چھ ممبران پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے کے مطالبہ پر آج لوک سبھا میں کانگریس سمیت تمام اپوزیشن اراکین نے زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے ، ترنمول کانگریس اور سی پی ایم کے اراکین نے اسپیکر سمترا مہاجن سے کانگریس اراکین کی معطلی واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ مانتے ہیں کہ ان اراکین نے کل ایوان میں جو کچھ کیا وہ پارلیمانی روایت کے خلاف تھا لیکن غصے اور ناراضگی میں کبھی کبھی ایسا ہوجاتا ہے اور ان کے اس رویہ کے لئے انہیں معاف کردیا جائے اور ان کی معطلی واپس لی جائے۔
اس پر محترمہ مہاجن نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہئیں گی اور اس سلسلے میں بعد میں غور کریں گی۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اراکین کی معطلی واپس لینے کے مسٹر کھڑگے کی درخواست پر کہا کہ اسپیکر کی نشست کی طرف کاغذ پھاڑ کر پھینکناغیر پارلیمانی رویہ تھا جسے کسی بھی طرح درست نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ اس پر کانگریسی اراکین اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان زبردست شور و غل ہوا اور اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lok sabha adjourned after opposition creates ruckus over suspension of mps in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply