بہار حکومت شراب بندی معاملہ میں سپریم کورٹ سے کیارجوع

نئی دہلی:(یواین آئی) بہار حکومت نے شراب بندی حکم کو پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے رد کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے خصوصی اجازت کی عرضی داخل کی ہے، جس پر سات اکتوبر کو سماعت ہوگی۔
پٹنہ ہائی کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو بہار حکومت کے پانچ اپریل کے اس حکم کو آئین کے خلاف قرار دیا، جس کے تحت نتیش حکومت نے پوری ریاست میں شراب پر پابندی لگا دی تھی۔ حالانکہ پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے شراب بندی حکم کو رد کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد نتیش حکومت نے گاندھی جینتی کے موقع پر شراب بندی کا نیا سخت قانون نافذ کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Liquor ban bihar government moves supreme court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply