گوری لنکیش کے قتل میں بی جے پی یا اس سے وابستہ تنظیمیں ملوث نہیں :گڈکری

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بنگلور میں صحافی گوری لنکیش کے قتل میں ان کی پارٹی یا اس کے نظریہ سے وابستہ تنظیموں کا ہاتھ نہیں ہے اور اس طرح کے الزامات سیاسی منافرت کے جذبہ سے لگائے جارہے ہیں۔ مسٹر گڈکری نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی گوری لنکیش کا قتل افسوس ناک ہے اور اس واقعہ کی جانچ کرکے قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔ بی جے پی حامیوں کا بھی قتل ہوا ہے لیکن قتل کسی کا بھی ہو غلط اور قابل مذمت ہے اور مجرموں کو سزا ضرورملنی چاہئے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کے نائب صدر کا اس قتل کے بارے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ کچھ لوگوں کو بی جے پی سے الرجی ہے اور وہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔ بی جے پی اور اس کے نظریات سے وابستہ لوگوں پر الزام لگانا بے بنیاد ، غلط اور سیاسی اغراض پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے اور اسے اس معاملے کی چھان بین کرواکر مجرموں کو سزا دینی چاہئے۔ وزیر اعظم سے اس سلسلے میں بیان دینے کی اپوزیشن جماعتوں کے مطالبہ پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بیرون ملک کے دورے پر ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ ہر واقعہ پر وہی ردعمل ظاہر کریں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی سرکردہ صحافی گوری لنکیش کے قتل کے مذمت کرتے ہوئے ان کے کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ محترمہ ایرانی نے آج ٹوئٹر پر گوری لنکیش کی قتل کے مذمت کرتے ہوئے ان کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ قتل کی تفتیش جلد سے جلد کی جائے گی اور ان کے خاندان کو انصاف ملے گا۔ مرکزی وزیر ڈیوی سدانند گوڑا نے گوری لنکیش کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک سرکار کو گوری لنکیش کے قتل کا معاملہ سی بی آئی کو سونپ دینا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Linking gauri lankeshs murder to bjp unfortunate baseless nitin gadkari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply