آسمانی بجلی گرنے سے تین عورتوں سمیت چار افراد ہلاک

بلودا بازار: چھتیس گڑھ کے اس ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے تین عورتوں سمیت چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ جھلس جانے والے دونوں افراد کو کسڈول کے اسپتال میں داخل کر دای گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ ضلع کے کسڈول علاقے میں واقع بدولا گاو¿ں میں گذشتہ شام طوفانی بارش کے ساتھ بجلی گرنے سے جو چار افراد ہلاک ہوئے ہیں ان کی شناخت پیلی بائی پٹیل (40) ، یمنا پٹیل (16) اور سنت رام پٹیل (13) کے طور پر ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اسی علاقہ میں گذشتہ روز بارش کے ساتھ بجلی گرنے سے تھان بائی پٹیل (23) نام کی ایک عورت کی موت ہوگئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lightning strike kills 4 injures 2 in baloda bazar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply