آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر8افراد ہلاک

حیدرآباد:دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بعض اضلاع میں زبردست بارش ہوئی۔ بجلی گرنے کے سبب اے پی اور تلنگانہ میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔ اے پی کے گنٹور، وجئے واڑہ میں بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔بارش کے سبب اے پی کے نئے دارالحکومت امراوتی کے عارضی سکریٹریٹ کے چوتھے بلاک میں واقع ریونیوڈپارٹمنٹ کی عمارت میں پانی داخل ہوگیا۔
حالانکہ یہ عمار ت حال ہی میں تعمیر کی گئی ہے۔ گنٹور میں بارش کے سبب درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جس کے سبب کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔وجئے واڑہ کی بعض کالونیوں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔دونوں ریاستوں میں کئی علاقوں میں ڑالہ باری بھی ہوئی۔تلنگانہ میں بھی کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے اور درخت گر گئے جس سے سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی ہوگئی اور عوام کو
مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lightning kills 8 in ap and telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply