مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں بجلی گرنے سے بہن بھائی ہلاک، دو جھلسے

بروانی(مدھیہ پردیش):بھروانی گاوں میں کل شام بجلی گرنے سے دو بھائی بہن ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی گرنے سے15سالہ روپ سنگھ اور اس کی12سالہ بہن درگا(12) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ان کا چچا زخمی ہوگیا۔
اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ایک دیگر واقعہ میں والن گاوں میں مویشیوں کو گھاس چرانے کے دوران بجلی گرنے سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔ اس حادثے میں اس کی دو گائیں اور کئی بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔
لڑکے کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل ریاست کے راج گڑھ ضلع میں بھی بجلی گرنے ے دو واقعات ہوئے جس میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر اور ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lightning kills 2 in madhya pardesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply