بہار کے بھاگلپور شہرمیں آسمانی بجلی گرنے سے دو ہلاک

بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے باتھ تھانہ علاقے میں کل رات بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت اور ایک خاتون جھلس گئی۔ بھاگلپور لینڈ ریفارم ڈپٹی کلکٹر سدھیر رنجن نے آج یہاں بتایا کہ دیودھا گاؤں کے کچھ لوگ کھیت سے کام کرکے واپس آ رہے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور اتنی تیز تھی کہ ان سب لوگوں کو ایک درخت کے نیچے کھڑاہونا پڑا۔
اسی اثنا میں بجلی گری ۔جس کی زد میں آنے سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک عورت جھلس گئی۔ہلاک شدگان کی شناخت کندن کمار (22) اور متھلیش کمار (14) اور زخمی عورت کی سلیکھا کماری (20) کے طور پر ہوئی ہے۔مسٹر رنجن نے بتایا کہ زخمی خاتون کو بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lightning kills 2 in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply