دہلی میں آسمانی بجلی گرنے سے ماں اور دو بیٹے سمیت پانچ افراد زخمی

نئی دہلی: مغربی دہلی کے علی پور علاقہ کے ہیرانکے گاؤں میں آج موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کم از کم پانچ افراد جھلس گئے۔
آسمانی بجلی سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت کرن (37)، ان کے دو بیٹے ہمانشو (14) اور موہت (12)، ششی (30) اور جے کشن (35) کے طورپر کی گئی ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ بارش کے دوران یہ متاثرین کھیت میں تھے، جب وہ صبح تقریبا سوا دس بجے آسمانی بجلی کڑکنے کی زد میں آگئے۔ بعد میں زخمیوں کو راجا ہریش چندرا اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علا ج چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ تیز ہواؤں اور بجلی کی کڑک کے ساتھ آج قومی راجدھانی میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے، جس سے قومی راجدھانی خطہ کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی ٹہر گیا اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lightning injures 5 people in delhis alipur area in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply