بہار کے ضلع سپول میں بجلی گرنے سے 4 خواتین کی موت

سپول :(یواین آئی)بہار میں ضلع سپول کے پپرا تھانہ علاقے میں بجلی گرنے سے چار خواتین کی موت ہوگئی اور دو دیگرجھلس گئیں۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بسہا گاؤں کے رنجن ٹولا کی چند خواتین کھیت میں کام کرنے گئیں تھیں اسی وقت بارش کے دوران اچانک بجلی گرنے سے چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور پر جھلس گئیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی خواتین کو پپرا پرائیمری ہیلتھ سینٹر میں علاج کے بعد سپول صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lightning in bihar 4 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply