بینکوں سے رقم نکالنے کی مقررہ حد ختم کی جائے:راہل گاندھی

نئی دہلی : نوٹوں کی منسوخی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلسل ہدف تنقید بنائے رکھنے والے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں سے نقدی نکالنے پر عائد حد ختم کی جائے اور سوئز بینکوں میں پیسے جمع کرنے والے ہندوستانیوں کے نام عام کئے جائیں۔ مسٹر گاندھی نے کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں مطالبات نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے آٹھ نومبر کو نوٹوں کی منسوخی کے بعد لوگوں کو پچاس دن میں حالات کے معمول پر آجانے کا یقین دلایا تھا۔
پچاس دن پورے ہورہے ہیں لہذا بینکوں سے نقد رقم نکالنے کی حد کو ختم کیا جائے اور لوگوں اب مالی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے نیز حکومت لوگوں یہ بھی بتائے کہ ہندستان کے لوگوں کا بینکوں میں کتنی رقم جمع ہے۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے سوئز بینکوں میں پیسہ جمع کرنے والے ہندوستانی لوگوں کی ایک فہرست حکومت کو دی ہے۔ اس فہرست کو اب عام کر دیا جانا چاہئے اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ چور کون ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد کتنے لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ بینکوں سے روپے نکالنے کے لئے لائنوں میں لگے کتنے لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ ایسے کتنے لوگوں کو معاوضہ دیا گیا اور اگر نہیں دیا گیا تو حکومت یہ بتائے کہ کیوں نہیں دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lift restrictions on cash withdrawal rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply