اترپردیش کے مرزا پور میں ایک ہی کنبہ کے 6افراد کو عمر قید

مرزاپور:(یو این آئی)اترپردیش کے ضلع مرزا پور کی ایک عدالت نے قتل کے الزام میں ایک ہی کنبہ کے چھ افراد کو عمر قید کی سزا اور20۔20ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
استغاثہ کے مطابق ادل ہاٹ علاقہ میں 10اگست2011میں رکاوٹوں ہٹانے کے جھگڑے میں امدہاگاؤں کے رہنے والے آزاد کو کچھ لوگوں نے قتل کردیا تھا۔مقتول کے بھائی رام انوگرہ نے قتل کے الزام میں گاؤں کے ہی منوبند،ان کے دو بیٹوں دینا اور پودینہ،بہو ارچنا،شیو کماری اور الہوا گاؤں کے رہنے والے بیچن کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ ان لوگوں نے لاٹھی،ڈنڈوں اور گنڈاسے حملہ کرکے اس کے بھائی کو قتل کر دیا۔ ایڈیشنل ضلع سیشن جج اشوک کمار مشر نے سماعت کے بعد تمام چھ ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور20-20ہزارروپے کے جرمانہ کی سزا سنائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Life sentence to 6 members of a family for murder in mirzapur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply