اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں قتل کے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج رام چندر پانڈے کی عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے چار ملزموں کو عمرقیدکی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ رانی گنج میں مقبول حسین نے کیس درج کرایا کہ اس کا بیٹا جاوید سات جنوری 2014 کوبھائی مرتضیٰ کے ساتھ بائک سے رانی گنج بازار گیا تھا کہ واپسی میں اسکے گھر سے کچھ فاصلے پر ببو ،برکت علی ،اوم پرکاش و محمد ارشاد عرف ست رنگی نے چاقو و چاپڑ کے وار کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
پولیس نے قتل کا معاملہ درج کر کے چاروں ملزمان کے خلاف عدالت میں فرد جرم داخل کی۔ عدالت نے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر ملزم ببو ،برکت ،اوم پرکاش و محمد ارشاد عرف سترنگی کو عمر قید و پچیس پچیس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

Title: life sentence awarded to four in murder case | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply