آسارام کو عمر قید کی سزا ،شریک دو مجرم20سال جیل میں رہیں گے ،دو بری

جودھپور: اترپردیش کے شاہجہاں پور کی ایک نابالغ دلت لڑکی سے سے ریپ کرنے کے مجرم قرار دیے گئے آسا رام کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ان کی عمر77سال ہے اس لیے عام خیال یہی ہے کہ ان کی باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی کٹے گی۔ آسا رام کے علاوہ چار دیگر شریک ملزموں میں سے شیو ااورشلپی کو مجرم قرار دے کر20-20سال کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر دو شریک ملزموں شرد اور پرکاش کو بری کر دیا گیا۔عمر قید کی سزا سنتے ہی آسا رام باپو پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔آسا رام جیل میں ہی لگی عدالت میں پندرہ منٹ تاخیر سے کمرہ عدالت میں پہنچے۔جج نے ان کے حاضر ہوتے ہی انہیں مجرم قرار دے دیا۔یہ سنتے ہی آسا رام کھکھلا کر ہنس پڑے اور رام رام کہنے کے بعد ہری اوم ہری اوم کا جاپ کرنے لگے۔لیکن عدالت اور وکیلوں نے اس طرف دھیان دینے کے بجائے سزا کیمیعاد اور نوعیت پر بحث شروع کر دی۔آسا رام کے وکیلوں کے پینل نے جو 14 وکیلوں پر مشتمل تھا عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی عمر اور انہیں لاحق مختلف عارضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم سزا دی جائے۔12بج کر 20منٹ پر فریقین کی بحث مکمل ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس کیس کے جرم میں کم از کم سزا تین سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہے۔فیصلے اور سزا کے اعلان سے قبل پولس نے کم ا زکم 6چیلوں کو گرفتار کر لیا۔ ان میں سے ایک شخص آسارام کے درشن کرنے کے لیے ممبئی سے جودھپور آنے کے دوران گرفتار کیا گیا جودھپور کی جیل کے باہر پھول مالائیں لے کر پہنچنے والاایک شخص گرفتار کر لیا گیا۔ اس معاملہ کی سماعت راجستھان کے شہر جودھپور کی ایک عدالت میں ہو رہی تھی اور 7اپریل کو سماعت مکمل کر کے عدالت نے فیصلہ 25اپریل تک کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔اگرچہ اس معاملہ کی مکمل سماعت عدالت میں ہوئی لیکن فیصلے اور سزا کا اعلان جودھپور کی جیل میں ہی عدالت لگا کر کیاگیا۔ فیصلہ سنائے جانے سے ایک روز قبل جودھپور سینٹرل جیل کے ڈی آئی جی وکرم سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہجیل کے اندر عدالت سجالی گئی ہے اور اتنا سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے کہ فیصلہ سنائے جانے کے دوران عدالت کے چنندہ ملازمین اور فریقین کے وکیلوں کے علاوہ کسی کو بھی عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔جیل کے ا ارد گرد بھی ایساسخت حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے کہ پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Life imprisonment for asaram 2 others get 20 year jai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply