لال قلعہ دہشت گردانہ حملہ میں ملوث بلال کوا دہلی میںگرفتار

نئی دہلی: لشکر طیبہ کے ایک انتہاپسند اور 2000میں لال قلعہ دہشت گردانہ حملے کے ملزم بلال احمد کوا کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے گذشتہ شب گرفتارکر لیاگیا۔
پولس کے مطابق 37سالہ کواکا بینک کھاتہ مبینہ طورپر لال قلعہ اورکشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے حوالے سے آنے والی رقم کے لین دین کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
22دسمبر2000کو لال قلعہ پر اندھا دھند فائرنگ میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس معاملہ میں11افراد بشمول سرغنہ محمد عارف جوپاکستان کے ایبٹ آباد کا رہائشی ہے، گرفتار کر لیے گئے تھے لیکن کوا فرار ہو گیا تھا۔
پولس ڈپٹی کمشنر (اسپیشل سیل) پی ایس کشواہا نے بتایا کہ یہ گرفتاری گجرت کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور دہلی پولس کے اسپیشل سیل کی ایک مشترکہ ٹیم کو کوششوںسے ہوئی ہے۔گجرات اے ٹی ایس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوا کسی پرواز سے دہلی گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی اس مشترکہ ٹیم نے اسے جہازسے اترتے ہی دبوچ لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Let operative accused in red fort terror attack case arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply