سونی پت بم دھماکے کیس میں لشکر طیبہ کے دہشت گرد عبدالکریم ٹنڈا کو عمر قید

سونی پت: (یو این آئی) 1996 میں سونی پت میں تسلسل سے ہونے والے بم دھماکے معاملے میں آج ضلع و سیشن کورٹ نے لشکر طیبہ کے دہشت گرد عبدالکریم عرف ٹنڈا کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
سونی پت میں چل رہے معاملے میں تمام 43 گواہی مکمل کی گئی اور بحث کرائے گئے۔ 9اکتوبر کو ا یڈیشنل ضلع و سیشن جج ڈاکٹر سشیل کمار کی عدالت میں دہشت گرد عبدالکریم عرف ٹنڈا کے خلاف قتل 307 (قتل کی کوشش)، 120 بی (سازش کرنے) اور 3،4 ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا ۔
اور سزا سنانے کے لیے 10اکتوبر تاریخ طے کی تھی۔ عمر قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جرمانہ کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں اسے ایک سال کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Let bomb expert abdul karim tunda awarded life sentence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply