معروف شاعر انور جلال پوری انتقال کر گئے

لکھنؤ: اردو کے معروف شاعر انور جلال پوری منگل کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ وہ71سال کے تھے۔
انور جلال پوری کے لواحقین کے مطابق انہیں 28دسمبر کو بیہوش ہو کر گرجانے کے بعد لکھنؤکے کنگ جارج میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا تھا۔وہ غسل خانہ میں پھسل کر گر گئے تھے اور ان کے سر پر چوٹ آئی تھی۔
تبھی سے انہیں مصنوعی سانس دلائی جا رہی تھی۔ پیر کے روز ان کی حالت بگڑ گئی اور منگل کی صبح 11بجے وہ اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔انہیں اترپردیش حکومت کی جانب سے یش بھارتی اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Legendary urdu poet anwar jalalpuri dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply