بابری مسجد کی25ویں برسی پربایاں بازو 6دسمبر کو یوم سیاہ منائے گا

نئی دہلی: بایاں بازو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اجودھیا میں بابری مسجد کو منہدم کیے جانے کے سانحہ کے 25سال پورے ہونے کے موقع پر6دسمبر کو ملک گیر پیمانے پر یوم سیاہ منائے گا۔مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی ، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (مالے) ، رولیشنری پارٹی آف انڈیا ۔
آل انڈیا فارورڈ بلاک، سوشلسٹ یونیٹی سیٹر اآف انڈیا نے آج یہاںایک مشترکہ بیان جاری کر کے اپنے فیصلہ کا اعلان کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ کنبہ کی حمایت اور سرپرستی میں ہندو بریگیڈ نے6دسمبر1992کو بابری مسجد گرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اور آج ان طاقتوں کو حکمراں جماعت بی جے پی سے تقویت حاصل ہو رہی ہے۔اور وہ خود اپنے آپ میں ایک قانون بنی ہوئی ہے۔وہ مسلمانوں اور دلتوں پر کھلے عام حملے کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Left to observe december 6 as black day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply