پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو قوم کے رہنماؤں کا زبردست خراج عقیدت

نئی دہلی: پارلیمنٹ پر حملے کی پندرہویں برسی کے موقع ان پولیس اہلکاروں کو آج خراج عقیدت پیش کیا گیا جو اس حملے کا ناکام بنانے کی کارروائی کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ صدر جمہوریہ نے راشٹر پتی بھون سے جاری ایک بیان میں ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ نائب صدر حامد انصاری، لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن ، وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چےئرمین پی جے کورین، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت مختلف پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ اور لیڈروں نے آج پارلیمنٹ احاطے میں شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک او برائن، سی پی آئی کے ممبر پارلیمنٹ ڈی راجہ نے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہیدوں کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔ پارلیمنٹ پر 13 دسمبر 2001 کو پانچ دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے احاطے کے اندر انہیں مار گرایا تھا۔اس دوران پارلیمنٹ کی سیکورٹی پر تعینات دو اہلکار، دہلی پولیس کے پانچ جوان اور سی آر پی ایف کی ایک خاتو ن کانسٹبل شہید ہوگئے تھے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کا ایک مالی بھی اس حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Leaders pay homage to martyrs of parliament attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply