یوم جمہوریہ کے تمام 10مہمانان خصوصی نئی دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی: ویتنام کے وزیر اعظم گوئین شوان فوک ، میانمار کی سربراہ حکومت آنگ سان سوکائی،ملیشیائی وزیر اعظم نجیب عبد الزاق، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور سنگا پور کے وزیر اعظم لی سین لوونگ سمیت 9آسیان رہنما آسیان سربراہ کانفرنس کے بعد یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمانان خصوصی کے طو رپر شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔
ہندوستانی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ کسی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اتنی بڑئی تعداد میں عالمی لیڈران بطور مہمانان خصوصی شرکت کر ہے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ان رہنماؤں کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کئی ٹوئیٹ کیے۔
جس میں ہر سربراہ کا خیرمقدم کرنے والے وزیر کاذکر کرتے ہوئے فرداً فرداً خوش آمدید کہا گیاہے۔ آسیان تھائی لینڈ، ویتنام، انڈونیشیا، ملیشیا، فلپائن، سنگا پور، میانمار ،کمبوڈیا ۔ لاؤس اور برونئی پر مشتمل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Leaders of ten countries arrive to attend republic day parade in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply