جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کی جیل میں بھی پٹائی کا منصوبہ بے نقاب

نئی دہلی: گذشتہ ہفتہ ایک عدالت میں جے این یو کے طلبا ، اساتذہ اور میڈیا کے نمائندوں پر حملہ کرنے میں پولس کو مطلوب تین وکیلوں میں سے دو نے ایک نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی جیل کے اندر بھی پٹائی کا منصوبہ بنایا ہے۔ پیر کی رات اس انگلش نیوز چینل نے اسٹنگ آپریشن کا ویڈیو جاری کیا جس میں ان وکیلوں کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے اسے پولس تحویل میں بھی تین گھنٹے تک بری طرح پیٹا تھا اور اس بری طرح مارا تھا کہ اس کا پیشاب خطا ہو گیا تھا۔انہیں یہ دعویٰ کرتے بھی دکھایا گیا کہا انہوں نے اسی وقت اس کی جاں بخشی کی جب انہوں نے اس سے بھارت ماتا کی جے نعرہ لگوا لیا۔انمیں سے ایک نے تویہاں تک دعویٰ کیا کہ وہ پیشگی ضمانت بھی نہیں لے گا تاکہ اسے جیل بھیج دیا جائے اور وہ وہاں جا کر جیل کے اندر ہی کنہیا کی پھر پٹائی کر سکے۔اس نے یہاں تک کہا کہ عدالت کے اندر مار پیٹ میں انہیں پولس کا بھرپور تعاون حاصل تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lawyers planning to beat kanhaiya in jail too in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply