دہلی میں وکیلوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کی

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے حکم کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے وکیلوں کے گاؤن میں ملبوس لوگوںکا ایک گروپ بدھ کی صبح پٹیالہ ہاؤس کورٹ کمپلیکس میں گھس گیا اور جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کے خلاف دائر بغاوت کے مقدمہ کی سماعت سے تھوڑی دیر قبل ایک صحافی اور ایک طالبعلم کو زدو کوب کیا۔ گروپ کی قیادت،جو عدالت کے احاطہ میں ”بندے ماترم“ نعرے لگا رہا تھا اور ہندوستانی جھنڈا لہرا رہا تھا، ان وکیلوں میں ایک وکرم چوہان کر رہے تھے، جنہوں نے 15فروری کو جے این یو اسٹوڈنٹس پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر دیا تھا۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے کمرہ عدالت میں لوگوں کی تعداد پر پابندی لگا دی تھی اور صرف پانچ رپورٹروں اور گرفتار طلبا کے دو حامیوں کو دوران سماعت میں کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔سپریم کورٹ نے اس عرضی پر کارروائی کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 15فروری کو جب جے این یو طلبا حامیوں کو ایک مشتعل بھیڑ پیٹ رہی تھی تو پولس تماشائی محض بنی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lawyers again beat up another journalist in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply