دنیا کے بیشتر ممالک میں سال کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا

نئی دہلی: رواں سال2018کے تیسرا اور آخری سورج گرہن جو جزوی تھا اسے دنیا کے کئی ملکوں میں دیکھا گیا ۔لیکن ہندوستان اور پاکستان میں، جہاں اس کا وقت علی الترتیب ایک بج کر32منٹ تا 5اورایک بج کر دو منٹ تا ساڑھے چار بجے تھا ، نہیں دیکھا گیا۔

سال کے اس آخری سورج گرہن کو جنوبی کوریا ،شمالی امریکہ ، شمال مغربی ایشیا، چین اور روس سمیت کئی ملکوں میں دیکھا گیا۔اس سے قبل 2018میں دو سورج گرہن اور دو چاند گہن ہو چکے ہیں۔

پچھلی بار 27جولائی کو چاند گرہن ہوا تھا جسے ہندوستان پاکستان ،بنگلہ دیش، سعودی عرب ،ایران اور انگلستان سمیت کم و بیش پانچوں بر اعظموں میں دیکھا گیا تھا۔یہ چاند گرہن صدی کا سب سے طویل ترین مدت کا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Last solar eclipse of 2018 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply