پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ہلاک حولدار پریم ساگر کے آخری رسوم ادا

دیوریا:کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستانی افواج کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حولدار پریم ساگر کے ان کے آبائی گاؤں ٹیکم پار میں آج صبح ہزاروں لوگوں کی موجودگی اور فلک شگاف نعروں کے درمیان آخری رسوم ادا کر دیے گئے۔ شہید نوجوانوں کے سب سے بڑے بیٹے ایشور چندر نے’ مکھیہ اگنی‘ دی۔ شہید کا جسد خاکی کل شام ان کے گاؤں لایا گیا تھا۔
بی ایس ایف کی طرف سے گارڈ آف آنر دینے کے بعد آخری رسوم کی ادائیگی کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اسی درمیان خاندان کے لوگوں اور گاؤں والوں نے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بلانے کے مطالبہ میں لاش کے آخری رسوم ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ موقع پر موجود ریاست کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی اور ضلع مجسٹریٹ کے منانے پر بھی وارثین نے آخری رسم ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
وزیر زراعت نے تب موبائل فون سے شہید کے اہل خانہ کی بات وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کرائی۔ وزیر اعلیٰ سے بات کرکے مطمئن لواحقین آخری رسم ادا کرنے پر راضی ہوگئے۔

Title: last rites of martyr bsf jawan prem sagar performed | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply