لشکر طیبہ کے دہشت گرد فضائیہ کے اڈوں پر حملے کرنے یو پی میں داخل ، ہائی الرٹ جاری

لکھنؤ: یہ رپورٹ ملنے کے بعد کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد اترپردیش میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں پوری ریاست میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انلائسس ونگ(را) نے رپورٹ دی ہے کہ لشکر طیبہ کے چھ تا سات دہشت گرد ہندوستانی فضائیہ کے اڈے خاص طور پر غازی آباد میں ہنڈن کے ایر فورس بیس پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج دن میں سلامتی دستوں نے ہنڈن میں فضائیہ کے اڈے کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ کہیں اس شخص کا تعلق اس منصوبے کو تیار کرنے والوں سے تو نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lashkar terrorists planning to attack air force bases in up alert in place in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply