اترپردیش کے مراد آباد سے لشکر طیبہ کا انتہا پسند گرفتار

مرادآباد: انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے فرحان نامی ایک نوجوان کو، جسے لشکر طیبہ کا سرگرم کارکن بتایا جاتا ہے، گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک جعلی پاسپورٹ، ایک راشن کارڈ، ایک پین کارڈ اور ایک آدھار کارڈ سمیت کئی دیگر دستاویزات ضبط کی ہیں۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولس جتندر سنگھ نے فرحان کی، جو دہشت گردی کے ہی ایک معاملہ میں ضمانت پر تھا، گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسے شہر کے مغل پورہ علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔
فرحان کو 2008میں دہلی میں ایک پوٹا عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔لیکن وہ 2009میں ضمانت پر خود کو رہا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔اور مراد آباد منتقل ہو گیا۔فرحان گودھر فسادات کیس میں بھی ملزم ہے۔

Title: lashkar man nabbed in moradabad | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply