ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے لشکر طیبہ جذباتی نوجوانوں کی بھرتی کر رہا ہے:حکومت ہند

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈراکیولا صفت خوں آشام تنظیم لشکر طیبہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرانے کی ایک بڑی سازش کے جزو کے طور پر جذباتی اور گمراہ نوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہے۔وزیر مملکت داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ لشکر طیبہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے بے روزگار اور جذباتی نوجوانوں کی تنظیم میں بھرتی کر رہا ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ کئی ایسی معتبر اطلاعات ملی ہیں جن سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپ چل رہے ہیں۔اور یہ کیمپ لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کے زیر نگرانی چل رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے یہ انتباہ نیشنل انویسٹ گیشن ایجنسی کے اس انکشاف کے ،کہ لشکر طیبہ ہند مخالف منصوبوں پر عمل آوری کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو تنظیم میں شامل کر رہی ہے،کئی مہینوں بعد دیا گیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lashkar e toiba recruiting vulnerable pakistani youths to attack india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply