لشکر طیبہ نے اتر پردیش کے اسٹیشنوں اور مندروں کو دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی دی

نئی دہلی:انتہاپسند تنظیم لشکر طیبہ نے اتر پردیش کے کئی ریلوے اسٹیشنوں سمیت کرشن جنم بھومی اور کاشی وشوناتھ مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

اس دھمکی کے بعد اترپردیش پولس نے ان تمام اسٹیشنوں پر جن کا لشکر طیبہ نے نام لیا ہے ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ پولس افسران کو ایک مکتوب جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پولس نے ریاست بھر میں الرٹ جاری کر دیا ۔

مکتوب کے مطابق لشکر کے ایریا کمانڈرابو شیخ نے ایک پرچہ بھیج کر اترپردیش کے سہارنپور، ہاپوڑ اور کئی دیگر ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

یہ پرچہ 29مئی کو شمالی ریلوےز کو موصول ہوا تھا۔اس پرچے میں یہ بھی دھمکی گئی ہے کہ8جون کو متھرا میں کرشن جنم بھومی اور10جون کو وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر کو بھی بم سے اڑادیا جائے گا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lashkar e taiba threaens to blow up rly stations and kashi mathura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply