میزورم میں تودے گرنے اور سڑک حادثہ میں21ہلاک

آئزول:جنوبی میزورم صوبہ کے لونگلی ضلع کئے دو مختلف حادثات میں21افراد ہلاک اور23دیگر زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ منگل کو علی الصباح پنگا زال کے قریب اس وقت ہوا جب ایک پرائیویٹ بس 500فٹ گہرے کھڈ میں جا گری۔

جس میں 11افراد ہلاک اور19دیگر زخمی ہو گئے۔جس بس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا اسے حادثہ کے وقت بس میں ہیلپر کے طور پر کام کرنے والا لڑکا چلا رہا تھا۔

دوسرا حادثہ ضلع کے ہی لنگلان علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب طوفانی بارشوں کے دوران تودے کھسکنے سے ایک عمارت گر گئی جس میں 6خواتین سمیت کم از کم10افراد ہلاک ہو گئے۔

موصل اطلاع کے مطابق ایک بڑا تودہ دو منزلہ نیم پختہ مکان پر گرگیا جس کے نیچے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر ایک ہی کنبہ کے سات افراد اور پہلی منزل پر ایک دوسرے خاندان کی تین افراد ہلاک ہوگئے۔

عمارت کے ملبہ سے چار فراد زندہ بچا لیا گیالیکن ان میں سے بھی ایک شدید زخمی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Landslide road accident kills 21 in mizoram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply